ڈاکٹر شبیر اقبال، ارشد صدیقی کو کارنامہ حیات ایوارڈ نامزد
شولاپور (پریس ریلیز ) بھارتیہ اردو وکاس فاونڈیشن سولاپور کے زیر اہتمام اردو کے مایہ ناز قلم کار ادیب ڈاکٹر عبدالقادر فاروقی کی سولاپور آمد پر ان شاءاللہ 28 اکتوبر بہ روز پیر صبح 10.30 بجے I M A ہال ڈفرن چوک سولاپور آپ کے اعزاز میں جلسہ استقبالیہ، ۵ کتابوں کی رسم رونمائی، اور مہر فاؤنڈیشن دھولیہ کے صدر ڈاکٹر شبیر اقبال ، بزم احباب اردو ادب بیڑ کے صدر ارشد صدیقی ان دونوں حضرات کی نصف صدی پر محیط گراں قدر علمی ادبی ، تعلیمی وسماجی خدمات کے اعتراف میں کارنامہ حیات ایوارڈ (لایف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ )سے سرفراز کیا جائے گا۔ سنئیر نقاد شمس الضحی اسرائیل مالیگاؤں سپاس نامہ کی قرات کریں گے۔ مشہور ناقد پروفیسر ڈاکٹر آفتاب احمد آفاقی (صدر شعبہ اردو بنارس یونیورسٹی وارانسی) صدارت کریں گے۔ بطور مہمان خصوصی جناب سلیم رلائینس، عابد انصاری شرکت کریں گے۔ادبی سلطنت کا وارث سلطان اختر مصنف غلام ثاقب، حرف حرف پیرہن مرتب ارشد صدیقی ،نذیر بنام سلطان اختر، زاویہ نگاہ۔ ارشد صدیقی مرتب سلطان اختر، سرگوشیاں مصنف ش۔شکیل اورنگ آباد، ان کتابوں کی رسم رونمائی ڈاکٹر عبدالقادر فاروقی و معزز مہمانان کے ہاتھوں ہوگی۔سنئیر افسانچہ نگار ارشد صدیقی محفل افسانچہ کی صدارت کریں گے۔ اظہر فاضل، ش۔ شکیل اورنگ آباد، ندیم مرزا بیڑ، گھومتا آئینہ کےمدیر چاند اکبر گلبرگہ، غلام ثاقب بیڑ،انور کمیشنر، وجاہت عبدالستار،سلطان اختر و دیگر افسانچہ نگاران کی شرکت کریں گے۔ سینئرشاعر و ادیب بشیر پرواز محفل مشاعرہ کی صدارت کریں گے۔ مہمان شعرا میں تواب انصاری، مختار دکنی گلبرگہ ،راشد ریاض، مختار صاحب کانٹراکٹر بیڑ کے علاوہ مقامی شعرا کلام بلاغت نظام سے سامعین کو محظوظ فرمائیں گے۔ جن سنگرام کے مدیر جناب تواب انصاری نظامت کریں گے۔محبان اردو سے شرکت کی اپیل ادارے کے صدر سلطان اختر، استقبالیہ کمیٹی کے صدر ایوب نلامندو نے کی ہے۔
Post a Comment