سولاپور : (نامہ نگار) سولاپور کے مضافات مجرے واڑی میں واقع شمع اُردو پرائمری اسکول میں 16 جون نئے تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر طالبہ وطالبات کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اسکول کے پہلے دن صدرمدرس ابوبکر نلامندو کی صدارت میں اور والدین کی موجودگی میں یونیفارم اور کتابیں تقسیم کی گئیں۔تمام طلباء کا پھولوں سے استقبال کیا گیا۔ بعد ازاں کتابیں اور یونیفارم تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر دلشادعبدالرزاق، شاہین شکیل صدف، ابرار نلا مندو، معراج الولی موجود تھے۔پروگرام کی نظامت آسیہ بیجاپورے نے کی اور شکریہ زبیدہ سید نےا داکیا۔طلبا میں جوش و خروش پایا گیا
Post a Comment