سولاپور۔ (سلطان اختر ) سوشل اردو ہائی اسکول کے فعال انگریزی کے ماہر و استاذ رضوان عبدالجلیل شیخ کو ادارے کے چیئرمین ڈاکٹر اخلاق احمد وڈوان نے بطور پرنسپل سوشل اردو ہائی اسکول و جونئیر کالج آف سائنس , تقرر کیا ہے۔ ادارے کے ڈائرکٹر ڈاکٹر آصف اقبال نے تہنیت پیش کی ۔ اس پرمسرت موقع پر ڈائرکٹر سرفراز خان, توصیف دیونی, جنید شیخ,شکیل شیخ, پٹھان,سپروائزر الطاف حسین کمٹھے,عیسی سید,شعیب اٹکور,سلطان اختر, عرفان پٹیل,نعمان شیخ سمیت معزز اسٹاف ممبران نے شرکت کی۔ پرنسپل رضوان شیخ کی تقرری پر نائب صدر مدرس امتیاز شابدی ,سپروائزر رسول چودھری سپروائزر یاسمین شیخ , سمیت جملہ اسٹاف دوست احباب و وابستگان نے مبارکباد پیش کی و تابناک مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔نو منتخب پرنسپل رضوان شیخ نے اپنے فرائض کو ایمانداری سے انجام دینے کے عزم کو واضح کیا۔
Post a Comment