احمدنگر اردو پرائمری اسکول اور احمدنگر اردو ہائی اسکول میں آج بروز سنیچر دوپہر تین بجے حضور نبی کریم ﷺ کے جشن میلاد کے پُر نور موقع پر ایک عظیم الشان نعتیہ جلسہ منعقد کیا گیا۔ اس روح پرور تقریب میں اسکول کے طلبہ و طالبات نے محبتِ رسول ﷺ سے لبریز نعتیہ کلام پیش کر کے حاضرین کے دلوں کو منور کر دیا۔
جلسہ میں پرائمری اور ہائی اسکول دونوں کے طلبہ نے اپنے خوبصورت انداز اور پرخلوص آواز میں نعتیں پیش کیں، جنہوں نے فضا کو عشقِ مصطفیٰ ﷺ کی خوشبو سے معطر کر دیا۔ طلبہ کی پُرجوش شرکت نے محفل کو والہانہ بنا دیا۔
جلسہ کو کامیاب بنانے میں اسکول کے تمام اساتذہ نے بھرپور محنت و لگن سے حصہ لیا۔ اس موقع پر اساتذہ نے سیرت النبی ﷺ کے حوالے سے طلبہ کو سادہ اور دلنشین انداز میں ہدایات بھی دیں، جس سے طلبہ کی دینی و اخلاقی تربیت کا پہلو اجاگر ہوا۔
آخر میں اسکول انتظامیہ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں سیرت النبی ﷺ پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
Post a Comment