سولاپور (سلطان اختر) ہر سال 14ستمبر کو ہندی زبان کے فروغ کے لیے ہندی دیوس کے طور پر منایا جاتا ہے اسی مناسبت سے سو شل اردو ہائی اسکول شولاپور میں ہندی ہفتہ تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا۔ تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی مشہور معلم و مراٹھی زبان کے صحافی ،ہندی پنڈت جناب علی صاحب کوتوال نے کہا کہ ہمیں ہر زبان کا احترام کرنا چاہیے۔ ہندی اور اردو کا رشتہ ماں اور موسی جیسا ہے۔ شعبہ ہندی کے ذمہ داران نے گل پیش کرکے مہمانِ خصوصی کا پرتپاک استقبال کیا ۔ صدر جلسہ امتیاز شابدی نے ہندی زبان کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے ہندی کو اچھی طرح سیکھنے اور بااختیار بنانے پر زور دیا۔ اور کہا کہ گزشتہ کچھ برسوں سے ہندی اچھے طریقے سے دنیا میں الگ پہچان بنا رہی ہے۔ اس موقع پر طلبا نے گیت، دوہے، لطیفے ، تقاریر ، سلوگن ، کہانیاں وغیرہ پیش کرکے سامعین کی داد حاصل کی۔ معلمہ آفرین مجاور نے لتا حیاءکی نظم میری ہندی موسی ہے تو اردو بھی خالہ ہے٬پیش کرکے سامعین کی داد حاصل کی۔ رونق اسٹیج فعال سپروائزر یاسمین شیخ نے اس موقع پر مبارک باد پیش کی و نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب کی عمدہ نظامت شعبہ ہندی کے فعال معلم عبدالرزاق پٹیل نے کی۔ اس پروگرام کو کامیاب کرنے کے لیے کنوینر عبدالرزاق پٹیل ،صدر شعبۂ ہندی سردار مصطفی ، سلطان اختر،مظہر پٹھان ،آویز مرچنٹ،وسیم ساغر ،سیف شیخ ،سہیل بھاگنگری نے خوب محنت کی۔ معلمہ آفرین مجاور ، معلمہ آسماء جمعدار سمیت طلبا و طالبات کثیر تعداد میں شریک تھے۔
إرسال تعليق