احمدنگر (عابد خان) مخدوم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے یوم علامہ اقبال کی جانب سے منعقد مشاعرے میں عظمت اقبال کے افسانوی مجموعہ”ادھوری تخلیق” کا اجرا ثانی بدست تنبولی حج ٹورس کے مالک حاجی شوکت بھائی تامبوڈی،رحمت سلطان فاونڈیشن کے صدر یونس بھائی تامبٹکر، پروفیسر محبوب سید سر،ڈاکٹر نعیم اختر ، پرنسپل خالد جاگیردار، احمد نگر ضلع اردو ساہتیہ پریشد کی جواینٹ سیکرٹری ڈاکٹر قمرسُرور صلاھکار شرف الدین سر کے دست مبارک سے عمل میں آیا ۔ اس موقع پر مولانا آزاد مھوتسو سمیتی کے صدر سید خلیل، سیکرٹری نثار باغبان، مخدوم ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر عابد دولھے خان، رکن ڈاکٹر شمع فاروقی، تنویر چشمہ والا، سہیلی گروپ کی نرگس انعامدار، شفقت سید، راجو بھائی شیخ اور دیگر معزز حضرات موجود تھے.
رسم اجرا اور مشاعرے کا انعقاد محترم عابد خان صاحب اور عالمی شہرت یافتہ شاعرہ محترمہ قمر سرور صاحبہ کی رہنمائی میں کیا گیا۔ شہر کے رحمت سلطان ہال میں منعقد اس عظیم وشان تقریب کی صدارت شہر مالیگاؤں سے تشریف لائے منفرد لب و لہجے کے شاعر ڈاکٹر نعیم اختر صاحب نے فرمائی۔ شہر احمد نگر سے سماجی ، سیاسی و علمی سرگرمیوں و ادارے سے جڑے کئی سرکردہ افراد نے تقریب میں شریک ہو کر تقریب کے وقار کو جلا بخشی ۔۔ شہر و بیرون شہر و ریاست سے شعراء نے باذوق سامعین کے روبرو اپنے کلام پیش کر کے داد و تحسین حاصل کی۔ تقریب کے پہلے حصے میں افسانوی مجموعہ کے اجرا سے ہوا۔ محترمہ قمر سرور صاحبہ نے مصنف عظمت اقبال کا تفصیلی تعارف پیش کیا۔ آپ نے واضح کیا کہ یہ پہلا موقع ہے جب احمد نگر شہر میں کسی افسانوی مجموعے کا اجراء ہو رہا ہے۔ احمد نگر شہر کے ادبی حلقے و سامعین کے لئے یہ سعادت کا مقام ہے کہ عالمی سطح پر شہرت یافتہ افسانوی مجموعہ کا اجرا ثانی اس شہر میں ہو رہا ہے۔اس مجموعہ کا پہلا ایڈیشن پریس فار پیس پبلی کیشن انگلینڈ کے ذریعے پڑوسی ملک پاکستان میں شائع ہو چکا ہے ۔ رسم اجراء کی ادائیگی کے بعد عظمت اقبال نے اپنا افسانہ سامعین کے روبرو منفرد انداز میں پیش کیا۔ ہال میں کثیر تعداد میں سامعین کی تعداد موجود تھی جن میں خواتین کی تعداد قابل ذکر رہی۔ عظمت اقبال کے ذریعے پیش کئے گئے افسانے کو سامعین نے نہ صرف یہ کہ انہماک سے سنا بلکہ افسانہ پر پسندیدگی کا اظہار بھی کیا۔ افسانوی مجموعہ کو اعزازی و طے شدہ قیمت پر بڑی تعداد میں خریدا گیا۔عظمت اقبال نے مخدوم ایجوکیشنل سوسائٹی اور بالخصوص عابد خان اور قمر سرور صاحبہ کی خدمت میں اپنا اظہار تشکر پیش کیا ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صنف شاعری کی طرح اردو ادب کی بازیابی کے لئے ضروری ہے کہ افسانہ نگاری کے فن پر بھی توجہ دی جائے۔ آپ نے امید ظاہر کی کہ شہر احمد نگر کے باذوق قارئین افسانوں کو اپنے مطالعے کا حصہ بنائیں گے۔ شہر مالیگاؤں سے مصور علی عمران نا صرف اس تقریب میں شامل ہوئے بلکہ قمر سرور صاحبہ کی اپنے ہاتھوں سے بنائی تصویر پیش کی ۔ علی عمران کے فن مصوری کی اسٹیج پر موجود مہمانان اور سامن نے بے انتہا پذیرائی کی۔ تقریب کے دوسر ے حصے میں مدعو شعرا نے اپنے کلام پیش کئے۔ اپنے صدارتی خطبہ میں ڈاکٹر نعیم اختر صاحب نے عظمت اقبال کے فن افسانہ نگاری کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی. اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار فرمایا۔ اس تقریب میں سامعین دیر رات تک اپنی نشستوں پر جمے رہے۔ اس کامیاب تقریب کے انعقاد پر شہریان احمد نگر کی جانب سے منتظمین کو مبارکبادیں پیش کی گئی ۔
Post a Comment