ضلع پریشد اُردو پرائمری اسکول سونئی 4 میں شاندار تقریبِ تقسیمِ اسناد کا انعقاد کیا گیا

نیواسہ(عابد خان) اُردو صرف ایک زبان نہیں بلکہ تہذیب، محبت، اخوت اور شائستگی کا خوبصورت امتزاج ہے۔اُردو نے ہمیشہ دلوں کو جوڑنے کا کام کیا ہے۔ یہ وہ زبان ہے جس میں ادب کی مٹھاس ہے، شاعری کی نزاکت ہے اور جذبات کی گہرائی ہے۔ میر، غالب، اقبال اور فیض جیسے عظیم شعرا نے اسی زبان میں اپنے خیالات کا اظہار کر کے دنیا کو فکر و دانش کا قیمتی سرمایہ دیا۔ان خیالات کا اظہار ضلع پریشد اردو اسکول کی ناظمہ باجی نے کیا ۔
احمد نگر ضلع اردو ساھیتہ پریشد کی جانب سے منائے گئے اُردو عشرہ کے سلسلے میں آج ضلع پریشد اُردو پرائمری اسکول سونئی 4 میں شاندار تقریبِ تقسیمِ اسناد کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں اساتذہ، سرپرستوں اور گاؤں کے معزز ذمہ داران کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس میں نوشاد بھائی، سید نور بھائی، اکبر بھائی، ایاز (لالا بھائی)، ارباز بھائی،مولانہ سلیم،شوکت بھائی سمیت دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔ پروگرام کا آغاز ناظمہ باجی نے اپنے مؤثر کلمات سے کیا اور حاضرین کو اُردو عشرہ کی اہمیت و اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء نے اپنے خوبصورت اشعار، نظمیں، حمد اور نعت پیش کر کے حاضرین سے داد و تحسین حاصل کی۔ طلباء کی پُراثر آواز اور اعتماد نے محفل کو روح پرور بنا دیا۔ آخر میں مہمانانِ خصوصی کے ہاتھوں کامیاب طلباء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔ 
اس موقع پر نوشاد بھائی نے کہا کہ زبان کسی بھی قوم کی پہچان ہوتی ہے۔ اگر ہم اپنی زبان سے محبت کریں گے، اسے سیکھیں گے، پڑھیں گے اور آگے بڑھائیں گے تو یقیناً ہمارا مستقبل روشن ہوگا۔ اُردو ہمیں اخلاق، ادب اور احترام کا درس دیتی ہے۔
آج جن طلباء نے اشعار، نظمیں، حمد اور نعت پیش کیں، وہ قابلِ مبارکباد ہیں۔ آپ سب نے یہ ثابت کیا کہ اگر محنت اور لگن ہو تو کامیابی ضرور ملتی ہے۔ اور تمام کامیاب طلباء، ان کے والدین اور اساتذہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ۔
تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post

आपली भुमिका

...कारण आत्ताच्या काळात केंद्रातील, राज्यातील, महानगरपालिकेतील आणि आपल्या आजुबाजूच्या ग्रामपंचायतीतील सत्ताधारी पक्ष आणि विरोधीपक्ष यांची छुपी युती झालेली आपणांस दिसुन येत आहे. ते जनतेप्रती, जनहिताची कामे करताना दिसत नाहीत. फक्त आपल्याच लाभासाठी ते वरील सभागृहांमधे जाताना दिसत आहेत. या सभागृहांत जाताना ते लाखो करोडो रूपये खर्च करून जातात आणि तिथे ते आपल्या व आपल्या पोशिंद्या भांडवलदारांचीच कामे करताना दिसत आहेत. सद्यस्थितीत कोणताच विरोधीपक्ष सक्षमपणे काम करताना दिसत नाही. येत्याकाळात जनता सकारात्मक विचाराने एकजूट झाली पाहिजे म्हणून लोकशाहीच्या चौथ्या खांबाने म्हणजे पत्रकारीतेने जनतेप्रती संवेदना जागृत ठेवुन सक्षम विरोधीपक्षाची भुमिका निभावली पाहिजे.

WE ❤️ AHMEDNAGAR

फॉलोअर

किरण डहाळे

जगप्रसिध्द 'नगरी नगरी युट्युब चॅनेल'ला भेट देण्यासाठी 👆🏻 क्लिक करा.

प्रबोधनकार केशव सिताराम ठाकरे यांचे सर्व साहित्य येथे वाचा