احمدنگر : آج بروز پیر, 13, فروری,2023 احمدنگراردو و پرائمری و ہائی اسکول,احمدنگر(مِسگرلائبریر) میں احمد نگر اردو ساہیتیہ پریشد کے زیراہتمام ہونے والے اردو ہفتہ 2023 کاشاندار جشنِ افتتاح ہوا ۔ جسلہ کا آغاز قرآن کی تلاوت سے ہوا۔ نعت شریف کا نذرانہ عقیدت شمع پروین نے پیش کیا۔ فوزیہ اور گروپ نے اقبال اشہر کی مشہور نظم "اردو ہے میرا نام میں خسرو کے پہیلی" خوبصورت ترنم سے سناکر حاضرین سے داد تحسین حاصل کی۔ فائظہ شیخ نے اردو زبان کی اہمیت پر تقریر پیش کی۔ شیخ رضوان نے علم کی اہمیت پر نظم سنائی۔ صدارت کے فرائض احمدنگر اردو پرائمری اسکول کی صدر معلمہ رومانہ باجی نے بخوبی انجام دئے ۔ منور حسین سر نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔ تمام اساتذہ جلسہ میں شریک رہے اور بچوں کی حوصلہ افزائی فرمائی۔
إرسال تعليق