شھید عبدل حمید اردو اسکول نمبر پانچ میں ماہ رمضان کے پورے مہینے کے روزے مکمل کرنے والے بچوں کو اسکول کے اساتذہ کی جانب سے انعامات سے نوازا گیا۔ ساڑھے پانچ ہزار روپے کے انعامات تقسیم کئے گئے ۔ عالیجناب مفتی محمد رضوان الحسن صاحب ان کے زیر صدارت اور مدرسہ ندوۃ العلماء لکھنؤ کے کے ذمہ دار, ہماری اسکول کے سابق طالب علم مفتی عبداللہ صاحب ندوی مخدومی ان کے دست مبارک سے یہ انعامات تقسیم کئے گئے- اس موقع پر مسٹر نگر سیوک کلیم بھائی قریشی, ایس ایم سی کے سابق صدر رزاق بھائی پٹھان, ایس ایم سی کی موجودہ صدر محترمہ ترنم منیر شیخ, بچوں کے سرپرست کثیر تعداد میں موجود تھے- اس موقع پر مجمع سے خطاب کرتے ہوئے مفتی عبداللہ صاحب اور مفتی محمد رضوان الحسن صاحب انہوں نے اسکول کی سرگرمیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے ہمارے تمام اساتذہ کے کام کی بہت تعریف کی ۔مفتی عبداللہ صاحب نے طلباء کو اپنی طرف سےانعام سے بھی نوازا۔
Post a Comment