ڈاکٹر عبدالقادر فاروقی نے اردو زبان کے تحفظ و فروغ کے لئے جو کچھ کیا وہ قابل تحسین ہے:ڈاکٹر آفتاب آفاقی
ڈاکٹر عبدالقادر فاروقی کی سولاپور آمد پر جلسہ استقبالیہ کا انعقاد، ۵ کتابوں کی رسم رونمائی، ڈاکٹر شبیر اقبال، ارشد صدیقی کو کارنامہ حیات ایوارڈ، محفل افسانچہ و مشاعرہ کا شاندار انعقاد
شولاپور (عابد انصاری ) بھارتیہ اردو وکاس فاونڈیشن سولاپور کے زیر اہتمام اردو کے مایہ ناز قلم کار ادیب ڈاکٹر عبدالقادر فاروقی کی سولاپور آمد کے پر مسرت موقع پر ان کے اعزاز میں جلسہ استقبالیہ کا شاندار انعقاد عمل میں آیا ۔ مہ وش سلطان کی تلاوت قرآن پاک سے جلسے کا آغاز ہوا۔ بنارس ہندو یونیورسٹی وارانسی کے شعبہ اردو کے صدر پروفیسر آفتاب احمد آفاقی نے جلسے کی صدارت کی۔ بطور مہمان خصوصی جناب سلیم رلائینس، جناب عرفان نادر، عابد انصاری شریک تھے۔ندیم مرزا نے موصوف پر خاکچہ ،غلام ثاقب نے خاکہ پیش کیا۔استقبالیہ کمیٹی کے صدر ایوب نلامندو نے مہمانان کا استقبال کیا۔ادارے کے صدر سلطان اختر نے روداد پیش کی۔ ڈاکٹر آفتاب احمد آفاقی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر عبدالقادر فاروقی نے اردو زبان کے تحفظ و فروغ کے لئے جو کچھ کیا وہ قابل تحسین ہے۔ جلسے کی نظامت ڈاکٹر عبد الرشید شیخ نے کی ۔ارشد صدیقی نے کہاکہ ڈاکٹر عبدالقادر فاروقی کی گراں قدر علمی و ادبی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔اس وقع ادبی سلطنت کا وارث مصنف غلام ثاقب، نذیر بنام سلطان اختر، حرف حرف پیرہن مرتب ارشد صدیقی، زاویہ نگاہ، سرگوشیاں۔ش۔شکیل، ان کتابوں کی رسم رونمائی بدست ڈاکٹر عبدالقادر فاروقی و معزز مہمانان عمل میں آئی۔ مہر فاؤنڈیشن دھولیہ کے صدر ڈاکٹر شبیر اقبال انصاری اور بزم احباب اردو ادب بیڑ کے صدر ارشد صدیقی کو ڈاکٹر عبدالقادر فاروقی کے ہاتھوں شال ،پھول، سپاس نامہ ،یادگاری تحفہ پر مشتمل کارنامہ حیات ایوارڈ سے نوازا گیا۔ شمس الضحٰی اسرائیل نے قرات سپاس نامہ کیا۔محفل افسانچہ کی صدارت ارشد صدیقی نے کی۔ ندیم مرزا،انور کمیشنر، غلام ثاقب، سلطان اختر ،ش شکیل، چاند اکبر، نے افسانچہ سنا کر داد وصول کی۔ ندیم مرزا کی صدارت میں منعقدہ محفل مشاعرہ میں شیفع الدین شیفع، شاداں پیتا پوری، عبدالشکور شعور،شاہین صدف، ارشد صدیقی ،ایوب نلامندو نے اپنے کلام بلاغت نظام سے سامعین کو محظوظ فرمایا۔ مشاعرے کی خوبصورت نظامت جن سنگرام کے مدیر جناب تواب انصاری نے کی۔ ڈاکٹر عبدالقادر فاروقی نے احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اردو زبان کے فروغ و تحفظ پر زور دیا۔
إرسال تعليق