شولاپور (سلطان اختر )بزم غالب سولاپور کے زیر اہتمام بین المدارس کوئیز مقابلے میں سوشل اردو ہائی اسکول نے اول انعام حاصل کیا ہے۔ اس مقابلے میں شہر سے کل ۱۳ مدارس کی ٹیم نے حصہ لیا۔ کڑے مقابلے میں پانچ بار ٹائی اپ ہوا۔ فاتح ٹیم میں زینب عبدالرزاق شیخ,زینب خالد قاضی ,ایمن عمران نالوار ,شعیب مشتاق شیخ, یہ ہونہار طلبا شامل تھے۔ فعال اساتذہ ذولکفل باغبان ,عبدالرشید ملا نے طلبا کی خصوصی رہنمائی کی۔ یہ مقابلے پانگل جونئیر کالج کیمپس میں منعقد کئے گئے تھے۔ ادارے کے صدر مشہور شاعر بشیر پرواز, پرنسپل ہارون رشید باغبان,شفیع کپٹن, انوار کمیشنر, حسین بخشی و دیگر معزز مہمانان کے ہاتھوں ٹرافی اسناد و نقد رقم سے نوازا گیا۔ شاندار جیت پر اسکول کے صدر مدرس رسول چودھری,نائب صدر مدرس امتیاز شابدی,سپروائزر یاسمین شیخ سمیت جملہ اسٹاف نے کامیاب طلبا کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا
إرسال تعليق