احمد نگر (عابد خان)ضلع کی معروف شخصیت اور ضلع پریشد اردو گرلز اسکول جامکھیڑ کے فعال صدر مدرس محمد شاکر کو "بزم میرا نیواسا "کی جانب سے ان کی تعلیمی ،سماجی اور ادبی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے "درخشاں ستارہ ملت"اعزاز سے نوازا گیا۔
واضح رہے کہ صدر مدرس محمد شاکر 31 اکتوبر 2025 کو اپنی 32 سالہ تعلیمی خدمات سے سبکدوش ہوگئے ہیں۔
شہرجام کھیڑ کے ،کیشر ہال، میں منعقد ایک شاندار الودائی تقریب میں احمدنگر اردو ساہتیہ پریشد کے صدر سلیم خان پٹھان اور ،بزم میرا نیواسا ، کے بانی شکیل خان کے ہاتھوں انہیں اس اعزاز سے نوازا گیا۔
اس پروگرام میں تعلقہ تعلیمی افسر، شری پردیپ چوہان نے بطور صدر فرائض انجام دیئے ۔ جبکہ احمد نگر ضلع پریشد کے اردو ناظر تعلیم شیخ راج محمد ،اسی طرح جام کھیڑ شہر کے ناظر تعلیم جالندر کھتال اور ضلع پریشد احمدنگر کے سابق ناظر تعلیم شیخ اشفاق بطور مہمان خصوصی شریک تھے.
اس موقع پر صدر مدرس محمد شاکر کے تعلیمی خدمات کو خوب سراہا گیا۔موصوف احمد نگر ضلع کےایک اچھے شاعر اور ادیب بھی ہیں۔انہوں نے اردو زبان کی ترقی طلباء کے لیے مختلف اسکیموں اور سرگرمیوں پر عمل آوری اور تعلیمی خدمات میں نمایاں خدمات اور کار ہائے نمایاں انجام دیے۔ وہ ہمیشہ اردو مدارس میں طلباء کی تعداد کو بڑھانے میں کوشاں رہے۔
ایوارڈ ملنے پر اور تعلمی خدمات سے سبکدوش ہونے پر انہیں ضلع بھر سےکثیر تعداد میں آۓ ہوئے اردو اساتذہ، رشتہ دار، اور دوست احباب نے مبارک باد دی۔اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Post a Comment