شرڈی: ضلع پریشد پرائمری اردو اسکول شرڈی کے جماعت دوم کے طالب علم مقاصد عظیم سید نے کم عمری میں روزہ رکھ کر سب کو متاثر کیا ہے۔ ننھے مقاصد عظیم سید نہ صرف شوق و جذبے کے ساتھ روزہ رکھ رہے ہیں بلکہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں میں بھی بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔
اساتذہ کے مطابق مقاصد عظیم سید ایک محنتی اور بااخلاق طالب علم ہیں۔ روزے کی حالت میں بھی وہ کلاس میں توجہ سے پڑھائی کرتے ہیں اور اپنے ساتھی طلبہ کے لیے ایک مثال بنے ہوئے ہیں۔
والدین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے بیٹے پر فخر ہے اور وہ دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اسے دین و دنیا دونوں میں کامیابی عطا فرمائے۔
Post a Comment