شیرڈی (نمائندہ خصوصی): ضلع پریشد پرائمری اردو اسکول، شیرڈی کی جماعت اول کی طالبہ عنابیہ عبد الوسیم نے صرف چھ سال کی عمر میں پہلا روزہ رکھ کر سب کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔ ننھی روزہ دار نے بڑے شوق اور جذبے کے ساتھ روزہ مکمل کیا جس پر گھر والوں، اساتذہ اور رشتہ داروں نے خوشی کا اظہار کیا۔
عنابیہ نے سحری سے لے کر افطار تک صبر و ہمت کا مظاہرہ کیا۔ اسکول کے اساتذہ نے بھی اس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسے مبارکباد دی اور اس کے عزم کو سراہا۔ اہلِ خانہ کے مطابق عنابیہ کو شروع سے ہی دینی تعلیم اور عبادات کا شوق ہے، اسی جذبے کے تحت اس نے خوشی خوشی روزہ رکھا۔
Post a Comment