24 جولائی 2025جشنِ رنگِ بچپن – سہ روزہ بین الاقوامی سمینار کا حیدرآباد میں انعقاد

حیدرآباد: آل انڈیا ادبِ اطفال سوسائٹی، نئی دہلی کے زیرِ اہتمام اور مانو کے اشتراک سے ستمبر 2025 میں حیدرآباد میں بچوں کے ادب پر مبنی سہ روزہ بین الاقوامی سمینار ’’جشنِ رنگِ بچپن‘‘ منعقد کیا جائے گا۔ اس ضمن میں تیاریوں کے سلسلے میں سوسائٹی کے سکریٹری جناب سراج عظیم حیدرآباد کے دورے پر ہیں۔
ان کے اعزاز میں 24 جولائی کو میڈیا پلس آڈیٹوریم میں ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز پر تکلف ظہرانے سے ہوا۔ ظہرانے میں محترمہ رفیعہ نوشین نے گھریلو پکوان مٹر پنیر اور چپاتیاں مہمانوں کی خدمت میں پیش کیں جبکہ گواہ ویکلی کے مدیر جناب فاضل حسین پرویز نے خالص حیدرآبادی پکوانوں میں کھٹی دال، خشکہ، پاپڑ، بریانی، رائتہ، مرچیوں کا سالن اور نظامی دور کی سوغات بادام کی اشرفی (پیلی ٹکیہ) کا اہتمام کیا۔

نشست میں جناب سراج عظیم نے سمینار کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس بین الاقوامی پروگرام میں انگلینڈ، نیدرلینڈ، کینیڈا، ایران، دوحہ قطر سمیت متعدد ممالک سے مندوبین شرکت کریں گے۔ علاوہ ازیں ملک بھر سے دلی، ممبئی، کشمیر، بھوپال، ناگپور، کلکتہ، گجرات، چھتیس گڑھ، رامپور، بجنور، مالیگاؤں، شموگہ، بریلی و دیگر شہروں سے بھی مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔

سمینار کے دوران تکنیکی نشستیں، داستان گوئی، بچوں کی کتابوں کا میلہ، کہانی و نظم خوانی، سولو تمثیلی مشاعرہ، ڈرامے، قہقہوں کی محفل اور عالمی مشاعرہ جیسے متنوع ادبی و ثقافتی پروگرام منعقد ہوں گے۔

پروگرام کی تیاری اور حکمت عملی طے کرنے کے لیے مشاورتی اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر مظفر حسین غزالی (دہلی)، ڈاکٹر فاضل حسین پرویز، محمد اقبال رشید، محترمہ رفیعہ نوشین، حسام الدین ریاض، سید اسرار الحق سبیلی، فہمیدہ جمیل، سیدہ عائشہ، محمد مظہر، خالد شہباز، مختار احمد فردین سمیت کئی اہم شخصیات نے شرکت کی اور پروگرام کی کامیابی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
اختتامی لمحات میں ڈاکٹر فہمیدہ نے معزز مہمانوں کو ہدیہ گل اور خوشبو پیش کی جبکہ جناب حسام الدین ریاض نے سراج عظیم صاحب کی شال پوشی کی اور چارمینار کا یادگاری ماڈل پیش کیا۔ نشست کا اختتام شام کی چائے اور اظہارِ تشکر پر ہوا۔

Post a Comment

أحدث أقدم

आपली भुमिका

...कारण आत्ताच्या काळात केंद्रातील, राज्यातील, महानगरपालिकेतील आणि आपल्या आजुबाजूच्या ग्रामपंचायतीतील सत्ताधारी पक्ष आणि विरोधीपक्ष यांची छुपी युती झालेली आपणांस दिसुन येत आहे. ते जनतेप्रती, जनहिताची कामे करताना दिसत नाहीत. फक्त आपल्याच लाभासाठी ते वरील सभागृहांमधे जाताना दिसत आहेत. या सभागृहांत जाताना ते लाखो करोडो रूपये खर्च करून जातात आणि तिथे ते आपल्या व आपल्या पोशिंद्या भांडवलदारांचीच कामे करताना दिसत आहेत. सद्यस्थितीत कोणताच विरोधीपक्ष सक्षमपणे काम करताना दिसत नाही. येत्याकाळात जनता सकारात्मक विचाराने एकजूट झाली पाहिजे म्हणून लोकशाहीच्या चौथ्या खांबाने म्हणजे पत्रकारीतेने जनतेप्रती संवेदना जागृत ठेवुन सक्षम विरोधीपक्षाची भुमिका निभावली पाहिजे.

WE ❤️ AHMEDNAGAR

फॉलोअर

किरण डहाळे

जगप्रसिध्द 'नगरी नगरी युट्युब चॅनेल'ला भेट देण्यासाठी 👆🏻 क्लिक करा.

प्रबोधनकार केशव सिताराम ठाकरे यांचे सर्व साहित्य येथे वाचा